اکیڈمی کے شعبہ جات

شعبۂ عالمیت:
یہ ایک پانچ سالہ دینی کورس ہے،جس میں اہل السنۃ والجماعۃ کے منہج ومسلک کے مطابق حنفی فقہ کے اعتبار سےدرسی خدمات انجام دی جارہی ہیں، درسی نصاب بھی تقریبا ہند وپاک کے معروف ومشہور اور مستند دینی اداروں کی طرح ہے،جس میں تفسیر ،اصول تفسیر،حدیث ،اصول حدیث ،فقہ،اصول فقہ ،میراث ،نحو،صرف،بلاغت ،عربی ادب ،تاریخ اخلاق و تربیت وغیرہ مختلف فنون کی کتب داخل نصاب ہیں کتب کی تفصیلات اکیڈمی کے تعلیمی نصاب میں دیکھی جاسکتی ہیں۔
تجوید وناظرہ قرآن کریم:
اکیڈمی کے اس شعبہ میں آنے والے بچوں کو پہلے "نورانی قاعدہ” اور پھر ناظرہ قرآن کریم اول تا آخر تجوید اور صحیح قراء ت کے ساتھ پڑھایاجاتاہے،اس کے ساتھ ساتھ روزِ مرہ کی مسنون دعا ئیں، چالیس احادیثِ مبارکہ ، بنیادی عقائد، شش کلمے ،طہارت،وضو،طریقۂ نماز،اور دیگر بنیادی مسائل اور اردو زبان سکھلائی جاتی ہے۔
تحفیظ قرآن کریم ودور:
اس شعبہ میں ناظرہ کے بعد بچوں کوقرآن کریم حفظ کروایا جاتاہے ،اور حفاظ طلبہ اگرحفظ کی پختگی کے لئے دور کرنا چاہتے ہیں تو ان کے لئے دور کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔
دینیات برائے کبار:
یہ ایک سالہ دینی کورس ہے،جومرد حضرات اور خواتین دونوں کے لئے رکھا گیا ہے،یہ کورس روزہ مرہ کی زندگی میں پیش آنے والے مسائل اور دین کی بنیادی ضروریات کے لئے رکھاگیا ہے،جس کا جاننا اور اس کے مطابق عمل کرناہر مسلمان کے لئے ضروری ہے،اس میں بنیادی طور پر پڑھائے جانے والے مضامین عقائد،قرآن کریم کی تجوید وتصحیح وترجمہ ،حدیث ،فقہ اور اخلاقیات ہیں۔
دروس قرآن وحدیث :
اس شعبہ میں ان لوگوں کے لئے جو قرآن مجید کی تفسیر اور احادیث مبارکہ کی تشریح سے دلچسپی رکھتے ہیں اور اسے پڑھنا چاہتے ہیں ان کے لئے دروس قرآن ودروس حدیث کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
تخصصات:
اکیڈمی کے شعبہ جات میں ایک اہم شعبہ تخصصات کا ہے،اس شعبہ میں وہ طلبہ جو کسی فن مثلا نحو،صرف،فقہ،عربی ادب وغیرہ میں تخصص چاہتے ہیں ،اور اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارناچاہتے ہیں ان کے لئے ماہر اساتذہ کا انتظام ہے،اگرچہ کہ ابھی اس شعبۂ میں اکیڈمی کی خدمات جاری نہیں ہیں،لیکن امید ہے کہ جلد ہی اس کا بھی آغاز ہوجائے۔
تمرین خطابت:
درس نظامی پڑھنے والے عالمیت کے تمام طلباء کے لیے یہ نظم بنایاگیا ہے کہ وہ جمعرات کے دن اخیر گھنٹے میں آن لائن ایک ہی آئی ڈی پر جمع ہوجائیں ،اورفن خطابت کی مشق کریں ، اس کے لئے اساتذہ کی جانب سے موضوعات کی تعیین ہوتی ہے،اور پھر اس موضوع پر تیاری کے بعد سب کے سامنے تقریر پیش کی جاتی ہے،تاکہ طلبہ آئندہ عملی میدان میں خطاب وبیان کے ذریعے اچھے انداز سے عوام کو دینی تعلیمات سے روشناس کرسکیں۔
اصلاح وتربیت:
اکیڈمی کا ایک اہم مقصد اصلاح وتربیت بھی ہے،جو در اصل تعلیم و تعلم کا مقصد بھی ہے،اس کے لئے اکیڈمی کے تحت حضرت اقدس مفتی شاہ محمد نوال الرحمن صاحب دامت برکاتہم کی ماہانہ اصلاحی مجلس کا انعقاد بھی عمل میں لایاجاتا ہے،جس میں طلبہ اور ان کے سرپرست اور عوام بھی شامل ہوتے ہیں۔
اکیڈمی میں داخلہ کے لئے یہاں کلک کریں