اکیڈمی کی تاسیس

بفضل الٰہی 7 محرم الحرام 1438 ھ مطابق 19 اکتوبر 2016ء والدمحترم مخدومی ومطاعی حضرت اقدس مفتی شاہ محمد نوال الرحمن صاحب دامت برکاتہم نے شکاگو امریکہ میں بروز اتوار کچھ ہدایات اور دعا کے ذریعہ اکیڈمی کی بنیاد رکھی،تین طلبہ اور دو اساتذہ کرام سے اس کی ابتداء کی گئی۔

حضرت نے اس کا نام اپنے شیخ حضرت مسیح اللہ خان صاحب ؒ کی نسبت سے شاہ مسیح اللہ اکیڈمی رکھا،اور فرمایاکہ حضرت مسیح الامت کا فیضان پوری دنیا میں عام ہے،اور ان شاء اللہ امید ہےکہ اس اکیڈمی کے ذریعہ بھی اللہ تعالیٰ حضرت کے فیضان کو مزید عام فرمائیں گے۔
الحمد للہ اس اکیڈمی کو بالراست حضرت ہی کی سرپرستی حاصل ہے ۔باضابطہ انتظامی امور حضرت سے مشاورت کے بعدطے ہوتے ہیں ،اور حضرت کی خدمت میں سالانہ تعلیمی،انتظامی اور مالیہ رپورٹ پیش کی جاتی ہے،دعافرمائیں کہ اللہ پاک اس اکیڈمی کو ترقیات سے مالامال فرمائے اور اس کے مقاصد میں کامیابی عطافرمائے، امت میں دین کی اور اسلام کی صحیح ترجمانی اور اس کی نشرواشاعت کے لئے قبول فرمائے اور تمام حاسدین اور فتنہ پرور حضرت کے شرور وفتن سے حفاظت فرمائے۔( آمین)
اکیڈمی میں داخلہ کے لئے یہاں کلک کریں