ہدایات برائے طلبہ

طلبہ اور ان کے سرپرستوں کے لیے ضروری ہدایات:

  • ہر طالب علم کی اہل السنۃ والجماعۃ کے مسلک حق سے مکمل وابستگی ضروری ہے،جمہور علماء اور خصوصااکیڈمی کے فکروعمل سے مکمل مطابقت اور ہم آہنگی ضروری ہے۔نیز آئندہ بھی دینی خدمات کی اجازت کے لئے اس کا پابند رہنا ضروری ہے۔ہر طالب علم کے لئے تمام احکام شرعیہ کی پابندی ضروری ہے۔
  • بالخصوص نمازوں کا باجماعت ادا کرنا ضروری ہے۔سر کے بال،ڈاڑھی اورلباس سنتِ رسول اور علماءِصلحاءکے طریقہ پر ہونا ضروری ہے۔ورنہ عالم بن کر علماء سوء میں شامل ہوگا۔جس کی وعید جاہل سے بھی زیادہ ہے۔
  • اکیڈمی کے اساتذہ اور انتظامیہ سے عقیدت ومحبت اوردل سے ان کی عزت واحترام تحصیل علم اور استفادہ کی اولین شرط ہے، لہٰذا ہر طالب علم کا فرض ہے کہ وہ تمام اساتذہ کا انتہائی احترام کریں اور ان سے قلبی وابستگی پیدا کرے، اگرچہ وہ براہ راست اس کے استاد نہ ہوں، ان کی بے احترامی یا بے ادبی قطعا برداشت نہیں کی جائے گی۔اور برکاتِ علم سے محرومی کا سبب ہوگا-
  • اکیڈمی کے مہتمم اور منتظمین کو ہر طالب علم سے تعلیمی اور انتطامی اعتبار سےمکمل بازپرس کا حق ہے ،ان کے حکم کی تعمیل کرناطالب علم کا فرض ہوگا،انہیں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر مواخذہ کا پورا حق حاصل ہوگا ۔
  • ہر طالب علم پر اکیڈمی کے قواعد وضوابط اور انتظامیہ واساتذہ کی طرف سے دی جانی والی تمام ہدایات پر عمل ضروری ہے۔
  • کلاسس کی پابندی اور وقت پر حاضری ضروری ہے۔
  • دوران کلاس غیر متعلقہ امور اور شور وشغب سے احتراز ضروری ہے۔
  • تاخیر یا تعطیل کی صورت میں قبل از وقت ادارہ کو تحریری اطلاع دینی ضروری ہے۔
  • اگلے دن کے سبق کا مطالعہ ضروری ہے،تاکہ ذہن سبق کے لئے تیار ہوجائے اور بصیرت اور تیقظ کے ساتھ استاذ کے سامنے سبق سمجھ سکے۔اور استاذ سے سبق پڑھنے کے بعد مذاکرہ اور تکرار بھی ضرور کرنا چاہیےتاکہ نہ صرف پڑھا ہوا سبق مستحکم ہو جائے بلکہ اسے پڑھانے اور اظہار مافی الضمیر کی عملی تربیت بھی حاصل ہوجائے۔
  • خوشخطی، اردو، اور عربی انشاء میں تحریری مشق اورہدایت کردہ کتابوں کےخارجی مطالعہ کا اہتمام بھی ضروری ہے۔
  • اکیڈمی کے مسلک یا سرپرستان کے مزاج ومنشاء کے خلاف کسی مجلس یا جلسہ یا تنظیم میں شرکت سے گریز ضروری ہے۔
  • اصول کی خلاف ورزی یا مسلسل غیر حاضری،انتظامیہ یا ادارہ یا اساتذہ کے ساتھ بے ادبی کی صورت میں انتظامیہ اکیڈمی سے اخراج کرسکتا ہے،دوبارہ داخلہ انتظامیہ کی صوابدید پر موقوف رہے گا۔
  • انتظامیہ یا اساتذہ سے متعلق کوئی خلافِ توقع بات معلوم ہو تو انتظامیہ سے اس کی تحقیق کروالیں،بغیر تحقیق کےاس کا اظہار باعثِ وعید اور جھوٹ کے مرادف ہوگا۔

نوٹ:والدین اور سرپرست حضرات سے درخواست ہے کہ یہ ہدایات بچوں کو اچھی طرح سمجھا دیں نیز اگران کو تعلیمی اور انتظامی امور میں کچھ مذاکرہ کی ضرورت محسوس ہوتو اساتذہ سے رابطہ کرنے کے بجائے انتظامیہ سے رابطہ کریں۔ 

اکیڈمی میں داخلہ کے لئے یہاں کلک کریں