شرائطِ داخلہ

  • الحمد للہ اکیڈمی میں اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں تعلیم دی جاتی ہے،اس لئے ہر نئے طالب علم کے لئے ان میں سےکسی ایک زبان کا جاننا ضروری ہے۔نیز طالبِ علم کی کسی بھی زبان کے موافق استاذ کے تقرر کی حتی المقدور کوشش کی جائے گی۔
  • اکیڈمی کے تعلیمی سال کا آغاز شوال المکرم کے پہلے عشرے میں ہوتاہے ،اور دوسرے عشرے میں تعلیم کا آغازکیا جاتاہے۔البتہ شعبۂ دینیات میں انفرادی داخلہ درمیانِ سال بھی ہوسکتا ہے،اور اس کی تکمیل آئندہ اسی ماہ پر ہوتی ہے۔
  • داخلہ کے لئے ضروری ہے کہ طلبہ اکیڈمی کے اصول وضوابط کی مکمل پابندی کریں ،جس کی تفصیل ’’ہدایات برائے طلبہ‘‘میں ملاحظہ کریں۔
  • کسی بھی درجہ میں داخلہ کے خواہش مند طالب علم کو مطلوبہ درجہ میں داخلہ کے لیے سابقہ درجہ کا امتحان دینا ضروری ہے ،اورسابقہ مدرسہ یا اکیڈمی کی سالانہ رپورٹ پیش کرنا ضروری ہے۔
اکیڈمی میں داخلہ کے لئے یہاں کلک کریں